(ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی جانب سے خاتون ملازمہ کیساتھ اس کی تنخواہ روک کر جنسی تعلق بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے پہلے تو اپنی اسسٹنٹ کی تنخواہ روکی اور پھر جب تنخواہ سے متعلق خاتون نے امریکی صدر کے بیٹے سے رابطہ کیا تو نقدی سے محروم نوجوان خاتون ملازم کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہ کیا تو وہ اس کی تنخواہ نہیں دے گا۔
ڈیلی میل کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے اور اس کی نوجوان اسسٹنٹ کے درمیان چونکا دینے والی میسج پر بات چیت سامنے آئی ہیں، ہنٹر نے ویڈیو سیکس سیشنز کا مطالبہ کیا اور ایپل پے کے ذریعے اسے نقد رقم بھیجی ۔
رپورٹ کے مطابق خاتون 2018سے 2019کے درمیان امریکی صدر کے بیٹے کی قانونی فرم اوواسکومیں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ خاتون چوتھی ملازم ہے جس کے ساتھ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے نے جنسی تعلقات قائم کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنٹر جوبائیڈن کے لیپ ٹاپ سے ایسی دستاویزات بھی ملی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ہنٹر کے اپنی بھائی کی بیوہ ہیلی بائیڈن اور اس کی بہن لیز سیکنڈری کیساتھ بھی تعلقات تھے۔
امریکی صدر کے بیٹے کی جانب سے خاتون ملازمہ کی تنخواہ روک کر جنسی تعلق قائم کرنے کا انکشاف
Jan 31, 2023 | 21:47:PM