24نیوز: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے دو روزہ بہاولپور کے دورے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق مریم نوازآج دورہ بہاولپور کے لئے روانہ ہوں گی، مریم نواز سہ پہر 11بجے جاتی امراء رائے ونڈ سے روانہ ہوں گی، مریم نواز لاہور سے بہاولپور بذریعہ ہوائی جہاز روانہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز پہلے روز ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، مریم نواز 2 فروری کو پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔