پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ، پٹرول پمپس مالکان نے فروخت روک دی

Jan 31, 2023 | 23:06:PM

(عبداللہ معروف) چند روز قبل پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے اضافے کے بعد اب  پھر سے قیمت میں اضافہ متوقع ہے ، مہینے کا آخری روز ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ مالکان نے  فروخت روک دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پٹرول 35 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد  اب نایاب بھی ہو گیا ہے ، صوبائی دارلحکومت  لاہو رکے مختلف علاقوں میں  پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی سیل روک دی ہے ، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پٹرول آج رات مزید مہنگا کیا جائے گا جس کیلئے پٹرول پمپ مالکان نے  منافع خوری کیلئے پٹرول کی سیل روک دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اوگرا کا ایک اور بڑا اعلان

لاہورکے متعدد پٹرول پمپس پر سپلائی معطل  ہے،پٹرول کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ،پٹرول حاصل کرنے کیلئے شہری پمس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ متعدد پٹرول پمپس مطلوبہ مقدار سے کم پٹرول دے رہے ہیں،  جیسے کہ کرم الٰہی پٹرول پمپ کاہنہ نو پر  صرف 300 روپے کا پٹرول دیا جا رہا ہے، او ٹی اوپٹرول پمپ  گجومتہ پر سیل مکمل طور پر بند ہے .

  شیل پٹرول پمپ  نشتر ٹاون پر  بھی سیل بند ہے، اسی طرح لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی یہ صورتحال ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے پہلے ہر ماہ کی آخری تاریخ کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے  اسی طرح اس بار بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اچانک صبح کے وقت ٹی وی سکرین پر آ کر  پٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 250 روپے کر دی تھی ۔

مزیدخبریں