مصدق ملک کا مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ چھوڑنے کا مشورہ

چیئر مین سینٹ نے مشاہد حسین سے سی وی مانگ لی ، دلچسپ مکالمے کی ویڈیو وائرل

Jan 31, 2023 | 23:47:PM

(24 نیوز )وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ ن چھوڑنے کا مشورہ دیا  ہے ، جبکہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی لیگی رکن سے سی وی مانگ لی -

لیگی سینٹر مشاہد حسین نےآج سینٹ میں موجودہ حکومت کو لولی لنگڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرائیں ورنہ کوئی جنرل آئندہ خان یا ٹیکنوکریٹ آجائیں گے، ہم  جنرل ضیا الحق کو روتے ہیں لیکن انہیں کی بنائی ہوئی پالیسی پر عمل کرتے ہیں، الیکشن کرائیں اور اس کھیل سے باہر نکلیں کہ کون اقتدار پر آئے گا  کون باہر جائے گا، ہمیں کرسی کا نہین بلکہ عوام کا سوچنا ہوگا۔ 

 سینٹر مشاہد حسین کی سینٹ میں تقریری پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مصطفے نواز کھوکھر کو پیپلزُپارٹی کی پالیسی سے اختلاف ہوا تھا تو انہوں نے استعفی دے دیا تھا ، یہاں بھی یہی عمل درست رہے گا ، اس لیے مشاہد حسین مسلم لیگ (ن ) چھوڑ دیں ۔ 

واضح رہے کہ  چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی مشاہد حسین سے سی وی مانگی تھی ، سینٹ میں تقریر کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیںاگر کچھ نہیں کرسکتے تو قومی حکومت کا اعلان کریں چئیرمین سینٹ اور رضا ربانی مل کر قومی حکومت کا اعلان کردیں،  چیئر مین سینٹ نے کہا کہ آپ اپنی سی وی دے دیں،   جس پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ میری ایک ہی صفحہ کی سی وی ہے۔

مزیدخبریں