بہاولنگر، تاوان کیلئے اغواء کیے گئے 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قاسم علی شیخ) پنجاب کے شہر بہاولنگر میں پیش آنیوالے دلخراش واقعے میں تاوان کیلئے اغواء کیے گئے 24 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر سے 24 سالہ نوجوان طلحہ ارشد کو اغواء اور 25 لاکھ تاوان طلب کیا گیا۔ طلحہ کے اہل خانہ کے مطابق تاوان کی ادائیگی کے باوجود اسے بے دردی سے قتل کردیا گیا جس کی لاش صندوق میں بند ایک کنویں کے پاس سے ملی۔
مقتول نوجوان طلحہ ایم فل فوڈ ٹیکنالوجی کر چکا تھا جس کے اغواء کی ایف آئی آر 17 جنوری کو تھانہ اے ڈویژن بہاولنگر میں درج کراوئی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: مچھ اور کولپور، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا، 9 دہشتگرد ہلاک
اس سے پہلے اغواء کاروں کی جانب سے نوجوان کو باندھ کر ویڈیو کے ذریعے تاوان کی رقم بھی مانگی گئی تھی جس کی ادائیگی بھی کردی گئی تھی۔
طلحہ کے والدین کے مطابق واقعہ پولیس کی ناقص کارکردگی اور تفتیش کی وجہ سے پیش آیا اور وہ اپنی مدد آپ تحت سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا ٹریس کرتے رہے اور پولیس کو آگاہ کرتے رہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی اور نہیں مغوی کی تلاش میں کوئی مدد کی گئی۔