سمارٹ فون کی "نارڈ" سیریز کا نیا ماڈل "این30 " لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے طویل عرصے بعد اپنا "نارڈاین 30" لانچ کردیا گیا۔
ون پلس کے "نارڈ" سیریز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور کمپنی نے صارفین کی پسندیدگی کو نظر میں رکھتے ہوئے "نارڈ این 30" کو پیش کردیا ہے،"ون پلس نارڈ این0 3" کو 64۔6 انچ سکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے
چین نےون پلس نارڈ این 30 ایس ای کو متحدہ عرب امارات میں متعارف کرایا ،فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے،جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے لیکن کیمروں کی ٹیکنالوجی سونی کمپنی کی ہی رکھی گئی ہے جبکہ فون میں میڈیا ٹیک 33 ڈبلیو(MediaTek W33 ) ، میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 6020 کی چپ ( MediaTek Dimensity 6020 chipset)دی گئی ہے، اسے80 واٹ کی فاسٹ چارجنگ اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا
یہ 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کے ساتھ آتا ہے اور یہ ایک ہی ریم اور سٹوریج کنفیگریشن کے ساتھ دو رنگوں کے اختیارات کے ساتھ دستیاب ہے، جبکہ انڈیا نے Honor X9b لانچ کی تصدیق کردی ہے۔
ون پلس زیادہ تر اپنے فونز میں کیمروں کی مشہور کمپنی سونی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔
فون کی قیمت مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے، یورپ میں فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔
اسی طرح فون کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 63 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
فون کو فوری طور پر تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں ماہ کے وسط تک پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پیش کرکے اس کی قیمت بھی کچھ کمی رکھی جائے گی۔