(ویب ڈیسک)سندھ بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل ہو گی،چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو10بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما عام انتخابات سے دستبردار