مبشرہ جعفر کا ماہ نور کو الوداع، عائزہ خان کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان کے دو متضاد ڈرامائی کردار مبشرہ جعفر اور ماہ نور کے ٹکراؤ پر مبنی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ڈراما ’ پُلِ صراط‘ ، ’پیارے افضل‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان کا شمار ان ورسٹائل اداکاراؤں کی فہرست میں آتا ہے جو کیا مثبت بلکہ منفی، مزاحیہ اور سنجیدہ ہر ایک کردار کو بخوبی ادا کرنے کا فن جانتی ہیں۔
ڈراما 'میں' کی آخری قسط کے ساتھ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک ہی فریم میں مبشرہ اور ماہنور بنی ہوئی ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان بطور مبشرہ مغربی طرز کے لباس میں نظر آرہی ہیں جبکہ دوسرے کردار ماہنور میں عائزہ خان سفید شلوار قمیص اور دوپٹہ پہنے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہنور نے مبشرہ سے پوچھا کہ ایم جے آپ جارہی ہیں؟ جس پر مبشرہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہاں جو آتا ہے اس کو جانا بھی ہوتا ہے۔ ماہنور نے افسردگی کے ساتھ کہا کہ سب آپ کو مس کریں گے، اس پر مبشرہ یہ کہہ کر وہاں سے چلی گئیں کہ کوئی بات نہیں تم تو ہو نہ جانِ جہاں۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ناانصافی نہیں ظلم ہے، اپیل دائر کرینگے:بیرسٹر گوہر خان
اس کے بعد ماہنور نے ورچوئل اسسٹنٹ 'ایلیکسا' کا نام لیکر اسے جانِ جہاں کا ٹائٹل ٹریک لگانے کو کہا اور گانا لگتے ہی اس پر جھومنے لگیں۔
مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے اس ڈرامے کے لیے ایک اختتامیہ نوٹ لکھا جس میں مبشرہ کے کردار کو اپنے لیے سب سے مشکل کردار قرار دیا اور عوام کی جانب سے محبت ملنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ عائزہ خان ’میں‘ میں بطور ’مبشرہ جعفر‘ جلوہ گر ہوئیں اور منفی کردار کو اپنی شاندار اداکاری سے مقبول بنادیا۔ مذکورہ ڈرامے میں عائزہ کے ساتھ اداکار وہاج علی بطور ’زید‘ نظر آئے۔
جہاں عائزہ کے ’مبشرہ‘ نامی کردار کے ابھی چرچے ہو ہی رہے تھے وہیں ان کا ڈرامہ ’جانِ جہاں‘ نشر ہونے کے ساتھ ہی عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔