(عیسیٰ ترین) کوئٹہ کے علاقےسریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیدہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر میر ظہور بلیدی کے گھر دستی بموں سے حملہ کیا گیا،نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کے گھر پر دو دستی بم پھینکے ، دستی بم گھر کے صحن میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں انتخابی دفتر پر بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کےخلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ،بیرسٹر گوہر خان نے بھی بڑا بیان داغ دیا