جے شاہ تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اورسی او او سلمان نصیر نے کی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو اے سی سی کیلئے بطور صدر منتخب کیا گیا، جے شاہ کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کاصدر منتخب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: باجوڑ : تحریک انصاف کے امیدوارریحان زیب خان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
واضح رہےکہ گزشتہ ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا مشترکہ میزبان تھے، سری لنکا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی میچ متاثر ہوئے جس وجہ سے جے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔