(وقاص عظیم) یوٹیلیٹی سٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کیلئے ٹینڈر کھول دیا۔
ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق آخری ٹینڈر کے مقابلے یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو 17.10 روپے مہنگی بولی موصول ہوئی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو 142 روپے کے حساب سے کم سے کم بولی ملی ہے، خریداری پر اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ نے مناواں میں میو کینسر کیئر ہسپتال کا افتتاح کردیا
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چینی کی موصول بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، چینی خریداری سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، رمضان میں دستیابی کیلئے چینی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع نے کہا یوٹیلیٹی سٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40 ہزار ٹن چینی خریدی تھی، چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔