یہ لوگوں کو چور کہتے تھے آج پورا خاندان چور ثابت ہوگیا، مریم نواز

Jan 31, 2024 | 18:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ یہ لوگوں کو چور کہتے تھے آج پورا خاندان چور ثابت ہوا ،مجھے اس کی بیوی کی سزا پر خوشی نہیں ہوئی ،بشریٰ بی بی پر ہیرے جواہرات چوری کرنے کا الزام ثابت ہوا ،کیا وزیراعظم کی بیوی چوری کرتی ہے کیا اس کو معاف کیا جائے ۔
ظفروال جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جلسہ دیکھ کر نواز شریف کی بات یاد ا ٓگئی آگے دیکھو یا پیچھے دیکھو ،احسن اقبال کو تکلیف پہنچانے والے آج کہا ںکھڑے ہیں ،نواز شریف پر کیا جبر نہیں ہوا ،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، جتنا ظلم انتقام سب انجام کو پہنچے ۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ انہوں نے کون سا الزام نہیں ہے جو نواز شریف پر نہیں لگایا ،قومی سلامتی سے کھیلنے پر اس کی بیوی کو سزا ہو گئی ،میرے والد کے سامنے مجھے گرفتارکیا گیا،نواز شریف نے کہا کہ باہر گرفتار کر لیتے ،مریم نواز کاکہناتھا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثاراور عمر عطا بندیال پر نہیں چھوڑا ،نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا ،اللہ نے سرخرو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس اور توشہ خانہ میں سزا عمران خان نے  بھی تیاری پکڑ لی