(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مشیر ہوابازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے ملاقات کی۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مشیرِ ہوابازی نے وزیراعظم کو وزارت کے امور اور حکومت کی ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر عامر بلال نے بھی بدھ کو ملاقات کی اور متعلقہ شعبے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔