تھانہ شادمان نذرِ آتش کیس، پی ٹی آئی امیدوار صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی امیدوار صنم جاوید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔
9 مئی کے پرتشدد واقعات میں تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو ضمانت پر جواب بھی طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیر کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانت ہر سماعت کریں گے، صنم جاوید کے وکلاء نے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔
ملزمہ کے وکیل نے استدعا کی کہ صنم جاوید کو 6 ماہ بعد اس نئے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، صنم جاوید کی 6 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، ایک مقدمہ میں ضمانت کے بعد نئے مقدمہ میں بد نیتی کی بنیاد پر ملوث کیا گیا، صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی دی جائے۔
واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید تھانہ شادمان میں مقدمہ نمبر 768/23 میں زیر حراست ہیں۔