قلعہ عبداللہ: مسلح افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما ظہوراحمد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نجب الدین اچکزئی) قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنماء ظہوراحمد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کارکن زخمی ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشل پارٹی (اے این پی) کے انتخابی دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ظہوراحمد جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ معین خان نامی کارکن زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیر کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان
لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔