9 مئی کیس ،حلیم عادل شیخ بےقصور قرار 

Jan 31, 2024 | 18:54:PM
9 مئی کیس ،حلیم عادل شیخ بےقصور قرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  حلیم عادل شیخ کو 9 مئی کیس میں بے قصور قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے حلیم عادل شیخ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران حلیم عادل شیخ کیخلاف ثبوت و شواہد نہیں مل سکے ہیں ،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

سٹی کورٹ نے جیل حکام کو حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ،ہدایت کی کہ حلیم عادل شیخ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :پرویز الٰہی کس نشان سے الیکشن لڑیں گے ؟عدالت نے فیصلہ سنا دیا