(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران عدت نکاح کیس کے خلاف درخواست نمٹا دی ،عدالت نے کہاکہ سیکشن 496 کے تحت ہائیکورٹ ٹرائل کی سماعت میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا،تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دی گئیں،فیصلے میں کہا گیاہے کہ فردِ جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کس انتخابی نشان کیساتھ الیکشن میں حصہ لینگے؟ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا