حکومتی اقدامات کے باعث تجارتی خسارے میں کمی ہو رہی ہے: گوہر اعجاز

Jan 31, 2024 | 19:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث تجارتی خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔

نگران وزیر داخلہ اور صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے اوورسیز چیمبرز آف کامرس کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے ڈالرز کی اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات کئے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے ڈالرز کی اسمگلنگ پر قابو پایا جا رہا ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کو بینکوں میں لین دین نہیں ہوگا،  سٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے، سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات بڑھ رہی ہیں، مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث برآمدات میں اضافے کی توقع ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جا رہا ہے۔