ایلون مسک سے امیر ترین آدمی کا اعزاز چھن گیا، اب کس نمبر پر چلے گئے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے مشہور کمپنی ’ٹیکسلا‘ کے مالک ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزا چھین لیا گیا ہے، اب یہ تاج فرانس کی مشہور کمپنی ’لوئی وٹان موئے ہینیسی کے سربراہ ‘برنارڈ آرنلٹ کے سر سج گیا ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز فرانس کی مشہور کمپنی لوئی وٹان موئے ہینیسی(LVMH) کے سربراہ برنارڈ آرنلٹ نےحاصل کر لیا ہے،مشہور امریکی بزنس میگزین فوربز کی حالیہ ریئل ٹائم بلینیئرز لسٹ کے مطابق، برنارڈ آرنلٹ کی مجموعی مالیت 207.6 بلین ڈالرز ہے جبکہ ایلون مسک کی مجموعی مالیت 204.7 بلین ڈالرز ہے،برنارڈ آرنلٹ کی مجموعی مالیت میں گزشتہ ہفتے غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے جمعہ کو صرف ایک دن میں ان کی کل مالیت میں 22.7 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ ایلون مسک کی دولت میں 18 بلین ڈالرز کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : سیاست کے نام پر یہ کام نہیں ہونے دیں گے ؟ آرمی چیف کا دو ٹوک بیان آ گیا