(احمد منصور) بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا پانے والی بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا، بشری بی بی کو اڈیالہ سے بنی گالا منتقل کرنے کی حتمی منظوری دی گئی، بنی گالا ہاؤس کو سب جیل قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل، ایجو کیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بشریٰ بی بی کی منتقلی کے بعد بنی گالہ کو سب جیل ڈکلیئر کیا گیا، بنی گالہ کے باہر اسلام آباد پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں آج بشریٰ بی بی کو 14 سال قید اور 787 ملین کا جرمانہ عائد کیا گیا۔