مچھ میں سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن ، مزید 12 دہشتگرد جہنم واصل ، تعداد کتنی ہو گئی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں نے ان حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: مچھ اور کولپور، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا، 9 دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں کیخلاف 30جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ آج سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
اس طرح کلئیرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں کلئیرنس آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور یہ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے اور عوام کی سیکورٹی کو یقینی بنانے تک جاری رہے گا۔