روسی طیارے کو باہر سے نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

یوکرائنی قیدیوں کو لے کر جانے والے جہاز کے بلیک باکس کا ابتدائی ڈیٹا جاری

Jan 31, 2024 | 22:03:PM

(ویب ڈیسک) روس کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے بلیک باکس سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق گزشتہ روز طیارے میں سوار تمام 74 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور روس نے یوکرین پر طیارہ گرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری،اسرائیلی حملوں میں مزید 114 فلسطینی شہید

طیارے میں سوار یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کیلئے بلگورود لے جایا جارہا تھا۔ اس حادثے کے ایک دن بعد 25 جنوری کو روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے تھے۔

بلیک باکس سے ملنے والے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق طیارے کو باہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بلیک باکس کے ڈیٹا پر مزید کام جاری ہے۔

مزیدخبریں