توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی جرح بحال کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Jan 31, 2024 | 22:25:PM

(احتشام کیانی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشی خانہ کیس میں جرح بحال کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت مداخلت نہیں کر سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس کیخلاف عمران کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

خیال رہے کہ درخواست گزشتہ روز دائر ہوئی تھی، ٹرائل کورٹ آج توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنا چکی ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سرکاری وکلاء مقرر کرنے کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کل کریں گے جبکہ سائفر کیس میں بھی ٹرائل کورٹ فیصلہ سنا چکی ہے۔

مزیدخبریں