مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی دنیا کا بائیسواں اورپاکستان کا چھٹا آلودہ ترین شہر،لاہور 5ویں نمبرموجود ہے 

Jan 31, 2025 | 09:46:AM
مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان،روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے مری سمیت  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

 ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفبا ری کی توقع ہے۔

دیر،چترال، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اور سوات میں چند مقامات پر بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی با رش اور برفباری کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں صبح کی ہلکی خنکی اورنرم دھوپ و تازہ ہوا نے جنوری کے اختتامی موسم کو خوشگوار بنادیا جہاں درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 5ویں نمبر پر آگیا،ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 182 ریکارڈ کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے ،لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے جبکہ6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے موسم نے نئی انگڑائی لے لی اورپل پل بدلتی ہواؤں نے شہریوں کو ایک بار پھر سردی کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دے دیا،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلےدوروزتک درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے،کم سےکم درجہ حرارت9سے10ڈگری کےدرمیان رہنےکاامکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کاکہناہے کہ فروری کا مہینہ جنوری کے مقابلے میں گرم رہے گا،آئندہ دو روز تک درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کی کمی متوقع ہے،آئندہ دو روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے،شہر کا اس وقت موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے اورشمال مشرق کی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں،محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

شہرقائد کا فضائی معیار بدستور مضر صحت قراردیاگیاہے اوراے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی بائیسویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 118 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔