پوری دنیا میں فلمیں ختم ہوگئیں،بالی وڈ رورہاہے:سیدنور
انٹرٹینمنٹ فلموں سے نکل کر ٹک ٹاک، یوٹیوب، نیٹ فلکس اور کامیڈی شوز پر آگئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لالی ووڈ کے نامورہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فلمیں ختم ہوگئی ہیں ،بالی ووڈ بھی رو رہا ہے اور ساؤتھ والے کارٹون فلمیں بنارہے ہیں۔
"شومین آف لالی ووڈ" بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے خلاف سب سے توانا آوازرہے ہیں،وہ اب بھی پاکستان کی فلمی صنعت کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔
سید نور نے حال ہی میں اپنے بیٹے شاہ زل کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ فلمیں بنانے والے ہمارے پاس بیٹھے ہیں لیکن فلمیں کہاں چلی گئی ہیں؟سید نور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں فلمیں ختم ہوگئی ہیں، بمبے بیٹھ کر رو رہا ہے اور ساؤتھ والے کارٹون فلمیں بنارہے ہیں، فلم انٹرٹینمنٹ ہے اور اب فلموں سے انٹرٹینمنٹ نکل گئی اور ٹک ٹاک، یوٹیوب، نیٹ فلکس، کامیڈی شوز پر آگئی ہے۔
سیدنور نے کہا کہ جب فلموں سے یہ سب کچھ نکل گیا تو باقی کارٹون ہی بچا ہے تو وہ ہم بنا نہیں سکتے کیونکہ ہمارے پاس وہ ٹیکنالوجی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اشناشاہ کوکیاہوگیا،مجھے انکی اداکاری سمجھ نہیں آرہی،سعدیہ امام
معروف ہدایت کار نے کہا کہ ہم ساری زندگی ٹیکنالوجی کو ہی روتے رہے ہیں، پہلے کیمرے اور لیبارٹری نہیں تھی لیکن ہم کوشش کررہے ہیں،میں ایک چندی گڑھ کے لڑکے کی کہانی پرمبنی پنجابی فلم"للکاراسنگھ اِن لاہور" بنا رہا ہوں جس میں سکھ لڑکا ہے جو لاہور دیکھنے کے لیے آتا ہے،اس کے ذہن میں ہوتاہے کہ چندی گڑھ کے مقابلے میں لاہور کیاہوگالیکن جب وہ لاہور آکردیکھتاہے تو کہتاہے کہ لاہور واقعی لاہور ہے۔