معروف برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل چل بسیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میریان فیتھ فل نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور فلموں میں کام کیا تھا۔
ان کے ترجمان کے مطابق میریان فیتھ فل کی موت لندن میں ان کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی، انہیں متعدد صحت کے مسائل کا سامنا تھا، وہ چھاتی کے کینسر میں بھی مبتلا تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیاپروائرل
میریان فیتھ فل کو 2020ء میں کورونا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ 22 دن ہسپتال میں زیرعلاج رہی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میریان فیتھ فل کی موسیقی کی تشہیری کمپنی "ریپبلک میڈیا" نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ میریان فیتھ فل اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔
میریان فیتھ فل کا میوزک کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ ایک پارٹی میں رولنگ سٹونز کے مینجر سے ملیں اور 1964 میں محض 17 سال کی عمر میں گانا"ایز ٹیئرز گو بائی" ریکارڈ کیا جو برطانیہ اور امریکہ میں مقبول ہوا اور اس کے بعد ان کے متعدد ہٹ سنگلز اور دو البمزریلیزہوئے۔
گلوکارہ کی موت پر ان کے ساتھی گلوکاروں اور فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
میک جیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ میری زندگی کے طویل عرصے تک حصہ رہیں،ایک بہترین دوست، خوبصورت گلوکارہ اور عظیم اداکارہ تھیں۔
میریان فیتھ فل کی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، وہ منشیات کی لت میں مبتلا ہوئیں اور کافی عرصے تک بے گھر بھی رہیں لیکن 1979 میں البم "بروکن انگلش"کے ذریعے شاندار واپسی کی ۔