(ویب ڈیسک) ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے میں وائرل ہونے والی "بھارتی مونا لیزا"کوفلم مل گئی۔
کمبھ میلے کے دوران حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے جو اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اب بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔
بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا مونا لیزا بھوسلے کے گاؤں میں ان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور فلم کے حوالے سے تمام معاملات پر گفتگو کی،اس فلم کا نام ’The Diary of Manipur‘ ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی راکھی بہن ٹریفک حادثے کا شکار،ہسپتال منتقل
ڈائریکٹرسنوج مشرا کاکہناہے کہ مونا لیزا اور ان کے اہلِ خانہ بہت ہی معصوم اور میری سوچ سے بھی زیادہ سادے اور شریف لوگ ہیں، مونا لیزا بھوسلے ابھی چھوٹی ہے، ہمیں اسے تیار کرنا ہے۔
مونا لیزا بھوسلے نے اس موقع پر بھارتی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے لیے بہت محنت کروں گی، محنت کروں گی تو آگے بڑھوں گی۔