( 24 نیوز ) نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون نے واپس جانے کے لیے نئی شرط کھ دی۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔
امریکی خاتون نے مطالبہ کیا کہ مجھے پیسے دیے جائیں اور حکومت مجھے ایک لاکھ دے۔
دوسری جانب شاہراہ فیصل نرسری کےقریب ایمبولینس کوامریکی خاتون نے رکوالیا اور وہ ایمولنس سےاترکر رکشے میں سوار ہوگئیں۔
خاتون نے کہا کہ مجھے تھانے نہیں جانا جس کے بعد وہ شاہراہ فیصل نرسری پرسڑک کنارے بیٹھ گئیں۔