(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول نہیں کر سکتے ، وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں،پرچی آنے پروزیراعظم مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔