لاہور ایئر پورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

Jan 31, 2025 | 14:41:PM
لاہور ایئر پورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:امریکا طیارہ حادثہ تحقیقات میں اہم پیشرفت، بلیک باکس مل گیا 

کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو جائے گی جبکہ پیسنجر کے بورڈنگ برج 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے گئے ہیں اور بیگیج لگج کے لیے ’’کنویر بیلٹ‘‘ کی تعداد 2 سے بھی 6 ہو جائے گی۔ نیا ٹرمینل بننے سے سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافر بآسانی سفر کر سکیں گے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ 50 سے 55 لاکھ مسافر بیرون اور اندرون ملک سفر کرتے ہیں جبکہ روزانہ 48 سے 55 پروازیں آتی اور جاتی ہیں جن کے ذریعے ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ برطانوی اور یورپ پر پابندی ہٹنے سے بھی پروازوں کی تعداد بڑھ جائے گی جس کے بعد مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔