اپر کرم میں جنگ بندی کیلئے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی

Jan 31, 2025 | 15:38:PM

 (24 نیوز )  اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غلجو کلے کے ساتھ اسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں  دوسری جانب، کوپاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ جاری ہے۔

ادھر، کُرم میں پھنسے ہوئے 66 افراد کا کامیاب انخلا کر لیا گیا۔ تری منگل میں مشران کی سفارش پر 66 افراد، بشمول خواتین و بچے محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے، فسادات کی وجہ سے عوام پھنس گئے تھے۔

مزیدخبریں