سعودی حکومت کا رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد میں ایک ماہ ہی باقی رہ گیا ہے سعودی حکومت کی جانب سے رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے ایک ماہ قبل ہی سعودی عرب کی وزارت تجارت نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے تجارتی سامان پر ’’سیل‘‘ لگانے کیلئے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ روایتی اور ڈیجیٹل مارکیٹس کیلئے’سیل‘ پرمٹ کی درخواستیں 10 شعبان سے وصول کی جائینگی۔پرمٹ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں http://Sales.mc.gov.sa پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلین ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
وزارت نے رمضان المبارک اور عید الفطر کیلئے رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے کا آغاز 9 فروری 2025 سے کیے جانے کا اعلان کیا ہے جو 5 شوال مطابق 3 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
وزارت تجارت نے صارفین کی سہولت کیلئے ’سیل‘ لگائے جانے والے اشتہار پر بارکوڈ سسٹم لگانے کی ہدایت بھی کی ہے جس کے ذریعے خریدار اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سیل درست ہے یا نہیں۔
واضح رہے وزارت تجارت کے قانون کے مطابق رعایتی نرخوں کا اعلان کرنے سے قبل وزارت تجارت سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بغیر کوئی تجارتی ادارہ ’سیل‘ کے اعلانات نہیں لگا سکتا۔
پرمٹ کے بغیر رعایتی نرخوں کی اشتہاری مہم چلانا خلاف قانون شمار کیا جاتا ہے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی سے قبل صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی