(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،انٹر بینک میں ڈالر 278.97 روپے سے کم ہوکر 278.95 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے اضافے سے 280.83 روپے پر آگیا،یورو74 پیسے کمی سے 292.16 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 49 پیسے کمی سے 349.45 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.50 روپے ، سعودی ریال74.75 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:کس کس شہر میں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی