ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی،پانچ لاکھ 19 ہزار فی رکن ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیئے گئے۔
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا گیا ہے ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تنخواہ نہیں بڑھی،وہ اب بھی دو لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کرینگے۔
ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون کابیٹامنظرعام پرآگیا، والدہ سے متعلق تہلکہ خیزانکشافات کردیئے