فیس بک کے چیف ایگزیکٹو کا2025 میں چند بڑی تبدیلیوں کا پروگرام

Jan 31, 2025 | 21:04:PM
فیس بک کے چیف ایگزیکٹو کا2025 میں چند بڑی تبدیلیوں کا پروگرام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ فیس بک میں چند بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم ایک بار پھر ماضی جیسا بہترین محسوس ہونے لگے۔آئندہ 12 ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کو مکمل طور پر بدلنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیس بک 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی جانب سے اسے ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔فیس بک میں چند بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم ایک بار پھر ماضی جیسا بہترین محسوس ہونے لگے۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا تبدیلیاں کی جا رہی ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ پرجوش سال ثابت ہوگا جب ہم پرانے بہترین فیس بک کو واپس لائیں گے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ 12 ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کو مکمل طور پر بدلنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق فیس بک کو بہتر بنانے کے لیے درکار تبدیلیوں کے لیے مختصر المدت کاروباری نتائج کی قربانی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہم نے اس پر توجہ مرکوز نہیں کی، مگر اب ہم اس پر اپنا وقت لگائیں گے۔مارک زکربرگ کی جانب سے پرانے بہترین فیس بک کا حوالہ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نئے فیچرز سے محروم کر دیں گے۔

فیس بک میں لوگوں کی جانب سے ویڈیوز دیکھنے کے وقت کی شرح میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ انسٹا گرام اور فیس بک میں ریلز کو دیکھنے کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار غریب خاندانوں کو  رمضان میں10 ہزار روپے دئیے جائینگے،علی امین گنڈاپور