امریکی خاتون کو دھوکا بہت بری بات،نواب شاہ کے نوجوان نے شادی کی پیشکش کر دی

Jan 31, 2025 | 21:27:PM
امریکی خاتون کو دھوکا بہت بری بات،نواب شاہ کے نوجوان نے شادی کی پیشکش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکا سے کراچی آئی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دھوکا  دینے سے ملک کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ملک کو بدنامی سے بچانے کیلیے سندھ کے شہر نواب شاہ کے نوجوان نے کراچی میں موجود امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت بُری بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی رضا نامی نوجوان نے ایک صحافی سے گفتگو میں کہا کہ میں سچا پاکستانی ہوں دھوکا دہی کا رویہ پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن سے دھوکا ہوا بطور پاکستانی مجھے یہ گوارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے کراچی آئی خاتون کو دھوکا دیا گیا یہ بہت بُری بات ہے، میڈیا کے ذریعے میں ان کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتا ہوں، اونیجا اینڈریو رابنسن کے جو بھی معاملات ہیں ان کو حل کروں گا، میرے گھر والے ساتھ ہیں وہی فیصلہ کریں گے۔علی رضا کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کی پاکستان آمد کا سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا، مجھے ان کی عمر کے بارے میں معلوم نہیں ہے لیکن فی الحال وہ پریشان ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں وہ ذہنی مریضہ ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، دراصل وہ پریشان ہیں۔

اونیجا اینڈریو رابنسن کو شادی کی آفر کرنیوالے نوجوان علی رضا نےمزید کہا کہ میرے پاس یہاں اچھی نوکری اور تنخواہ ہے، میرے لیے اس سے زیادہ سعادت کی بات کیا ہوگی کہ میں ایک عیسائی خاتون کو مسلمان کر دوں، شادی کے بعد نواب شاہ میں رہنا ہے یا امریکا، اس کا فیصلہ میرے اہل خانہ کریں گے۔اگر وہ سگریٹ نوشی کرتی ہیں تو اس سے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  5 ہزار غریب خاندانوں کو  رمضان میں10 ہزار روپے دئیے جائینگے،علی امین گنڈاپور