ترکی میں خوفناک آتشزدگی، 6 صوبے لپیٹ میں آگئے، 4 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ آگ نے سیاحتی مقامات سمیت 6 صوبے کو لپیٹ میں لے لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ڈیزاسٹر اور ہنگامی اداروں نے آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی، ہلاک ہونے والوں میں ایک معمر شہری بھی شامل ہے۔
At least four people died as Turkish wildfires raged on. Firefighters, backed up by planes from Russia, Ukraine and Azerbaijan continued to battle third day of blazes https://t.co/UxevHchQp9 pic.twitter.com/3ZJA1Z8AGK
— Reuters (@Reuters) July 30, 2021
واضح رہے کہ آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔
جس کے بعد یہ ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام پر پھیل گئی، سوشل میڈیا اور ترک ٹیلی ویژن پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں رہائشیوں کو کاروں سے نکلتے اور دھویں سے بھری سڑکوں پر اپنی زندگی بچانے کیلئے بھاگتے دیکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا، اب تک 183 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا جاچکا ہے۔
وزیر زراعت بکر باک دیمیرلی نے بتایا کہ جنوبی ساحل پر نئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کو ملک میں آتشزدگی کے 53 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر پر قابو پالیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 3 جہاز، 38 ہیلی کاپٹرز اور 4 ہزار فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کیلئے تعینات کردیئے گئے ہیں، وزیر کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہزار مویشی ہلاک جبکہ 120 ایکٹر زرعی رقبہ تباہ ہوچکا ہے۔
Turkey says over 60 of nearly 80 wildfires ravaging the south of the country are now under control pic.twitter.com/O5GN0y0OkT
— TRT World Now (@TRTWorldNow) July 30, 2021
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان