(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 65 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہوگئی جبکہ 4 ہزار 950 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 56 ہزار 211، سندھ میں 3 لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، بلوچستان میں 30 ہزار 289، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96، اسلام آباد میں 87 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 153 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 187 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 41، سندھ میں 5 ہزار 971، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 456، اسلام آباد میں 801، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 141 اور آزاد کشمیر میں 622 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔