طلبا ہو جائیں تیار۔۔انٹرمیڈیٹ اور میٹرک  امتحانات کی نئی پالیسی جاری

Jul 31, 2021 | 10:03:AM
طلبا ہو جائیں تیار۔۔انٹرمیڈیٹ اور میٹرک  امتحانات کی نئی پالیسی جاری
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے نئی امتحانی پالیسی جاری کر دی۔ 

 نئی امتحانی پالیسی کے مطابق امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہوں گے، اختیاری مضامین میں حاصل کردہ نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار کئے جائیں گے۔ سیکنڈ ایئر کے اختیاری مضامین میں حاصل کردہ نمبرز فرسٹ ایئر کے تمام مضامین کے نمبرز شمار ہوں گے۔ پارٹ ون کے مارکس امپروومنٹ کیلئے امیدواروں کو صرف اختیاری مضامین کے ہی پرچے دینا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیںبوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے
 میٹرک کے طلبا کو مارکس امپروومنٹ کیلئے اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ بھی دینا ہوگا ،امیدوار جس مضمون میں فیل ہونگے صرف اسی مضمون کا پرچہ دوبارہ دینا ہوگا ،امیدوار اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دیں گے ،اختیاری مضامین پاس کرنے والے امیدواروں کو پریکٹیکل امتحانات کے50 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے۔نئی امتحانی پالیسی سیکنڈ ایئر کے ہونے والے پرچوں اور میٹرک امتحانات پر لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا  کی چوتھی لہر بے قابو۔۔مزید  65 افراد جاں بحق