کراچی میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں:ناصر شاہ

Jul 31, 2021 | 10:23:AM
کراچی میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں:ناصر شاہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے  کراچی میں  میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات کو جائز قرا دے دیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں مگر ماہرین کی رائے پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑا۔

دوسری جانب وفاقی  فواد چودھری نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر اعتراض کیا تو ناصر شاہ نے وفاقی وزیر کی ٹوئٹس میں اردو کی غلطیاں نکالیں اور کہا کہ آپ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیں، ہم آپ کی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔جو بھی ہو رہا ہے وہ عوام کے تحفظ کے لئے ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا  کی چوتھی لہر بے قابو۔۔مزید  65 افراد جاں بحق