مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔مزید 2 نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مودی سرکار کے مظالم تھم نہ سکے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی میں موجود قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی آپریشن جاری ہے۔نوجوانوں کی شہادت کےخلاف وادی میں جگہ جگہ مظاہرے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر بے قابو۔۔مزید 65 افراد جاں بحق