(24نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے شاپنگ مال میں خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے شاپنگ مال میں خاتون نے فون نمبر مانگنے پر نوجوان کی درگت بنا ڈالی، خاتون نے سب کے سامنے اس کو بازو سے پکڑ کر تھپر رسید کر دیئے۔ نوجوان پر تھپڑوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکی ہے۔
دوسری جانب مقامی پولیس اور شاپنگ مال انتظامیہ نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہارکردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے