(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب نے آٹا، چینی اور ادویات چوروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز انتقام کو پہنچ رہے ہیں۔تاریخ میں پہلی بار دیکھا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ ہوئے۔
رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پریزائیڈنگ افسروں کو خریدا گیا، ایسے پریزائیڈنگ افسر تعینات کئے گئےجو تحریک انصاف کے سپورٹرز تھے، اس مرتبہ دھاندلی کا طریق کار تبدیل کیا گیا ۔ سابق وزیر قانون پنجاب نے شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنےکو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہیں، شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
قبل ازیں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 15 کلو منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پیش ہوئے، شریک ملزم کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا کہ خاتون نے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔۔ویڈیو وائرل