مہنگی ترین ایل این جی کی خریداری دن دیہاڑے ڈاکہ ہے،شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مہنگی لیکیفائڈ نیچرل گیس(ایل این جی) خریدنے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگی ایل این جی خریدنے سے اپوزیشن کاموقف سچ ثابت ہوگیا اور یہ بھی ثابت ہوگیاکہ حکومت قوم سے مسلسل غلط بیانی کرتی رہی، ن لیگ نے اپنے دور میں ایل این جی 8 ڈالرمیں خریدی جبکہ پی ٹی آئی 15 ڈالرمیں خریدرہی ہے۔
The recent RLNG purchase, which is most expensive to date, is a daylight robbery. Govt failed to benefit from cheap RLNG rates during COVID-19 & is now making these costllier purchases. PTI’s incompetence & greed will cause our nation loss of billions of dollars.
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) July 31, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگی ترین ایل این جی کی خریداری دن دیہاڑے ڈاکہ ہے،حکومت کوویڈ کی وجہ سے سستی ترین گیس خریدنے میں فیل ہوئی ہے،پی ٹی آئی کی نااہلی اور لالچ کی وجہ سے قوم کواربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نذیر چوہان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا