ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی خالق حقیقی سے جا ملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی انتقال کرگئےکئی کتابوں کے مصنف نقاش کاظمی کورونا کی بیماری میں مبتلا تھے ۔
نقاش کاظمی کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی،ان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔ نقاش کاظمی نے سوگوران میں دوبیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
ان کاایک بیٹا لندن اوربیٹی آسٹریلیامیں ہونے کے باعث تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے ،نقاش کاظمی کی شاعری کی پہلی کتاب چاندی اور سمندر 1978 میں شائع ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ، کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط میں نرمی