قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اعظم خان شدید زخمی۔۔ ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گیانا میں اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے۔جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اعظم خان کے سی ٹی اسکین کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹےاسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئے۔ 2 اگست کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کی بحالی ۔۔بلاول بھٹو شہبازشریف سے ہاتھ ملانے کو تیار