آزاد کشمیر میں حکومت قائم۔سندھ کو بھی متبادل فراہم کریں گے:شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے آپ سندھ میں بھی تبدیلی دیکھیں گے۔ سندھ کے لوگوں کو ہم ایک متبادل فراہم کریں گے جس سے سندھ کی حالت بہتر ہوگی۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت قائم کرنے جارہی ہے۔انہوں نے سندھ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وزیراعظم کی سربراہی میں حکمتِ عملی بنائیں گے۔پڑوسی ملک کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ چین، ترکی، روس اور دیگر وزراء خارجہ سے بات ہوئی ہے، ہم نے افغان لیڈرشپ کو بھی دعوت دی تھی تاکہ مل کر کوئی حل تلاش کریں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ہم سب سے ملاقات کے لئے تیار ہیں، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مداخلت نہیں چاہتے۔ انٹرنیشنل کمیونٹی سے مشاورت کے بعد ہم کوئی قدم اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیسز انتقام کو پہنچ رہے ہیں:رانا ثناء اللہ