صدف کنول ازدواجی زندگی سے متعلق بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ و ماڈل صدف کنول ایک تازہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق صدف نے شوہر اداکار شہروز سبزواری کےسا تھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شر کت کی جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کیا کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔ہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بیان ٹوئٹر پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، کچھ صارفین تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جب کہ بعض نے صدف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ڈاکٹر ثمینہ نامی صارف نے صدف کنول سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 ہے 1921 نہیں ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ پر میم بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔
سو شل میڈیا صا رف انعم نے اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ صدف عالیشان گاڑی میں ایک ڈیزائنر کے مہنگے جوتے پہن کر شیری (شہروز) کے جوتے ڈھونڈ رہی ہے۔
Sadaf sitting in her privileged car wearing Sonya batla (expensive designer) finding sherry baby's shoes #SadafKanwal pic.twitter.com/HC3sASanCP
— Anam R Khan (@AnamRKahn) July 31, 2021
اریشہ نامی صارف نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صبح اٹھ کر جب میں نے صدف کو ٹرینڈ کرتے دیکھا تو گھبرا گئی کہ اب اس نے کیا کردیا لیکن اس بار یہ اچھی وجہ سے ٹرینڈ کررہی ہے۔ایک صارف نے صدف کے حوالے سے کہا کہ پہلی بار مجھے یہ لڑکی اور اس کا بیان پسند آیا، عورت کا فرض ہے اپنے شوہر کا خیال رکھنا۔
When i saw sadaf kanwal on trending, i though to myself, Ab kya kardiyaa? But this time its trending for good reasons. Dair aaye, durust agae lekin. #SadafKanwal
— Arisha (@Arisheyahmad) July 31, 2021
یہ بھی پڑھیں:سو نو سو د کی سا لگرہ پر مدا ح کا حیرت انگیز اقدا م۔۔ویڈیو وا ئرل