صدف کنول  ازدواجی زندگی سے متعلق  بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

Jul 31, 2021 | 17:28:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ و ماڈل صدف کنول  ایک تازہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق  بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدف نے شوہر اداکار شہروز سبزواری کےسا تھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شر کت کی  جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کیا کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔ہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔

ان  کا یہ بیان ٹوئٹر پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، کچھ صارفین تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جب کہ بعض نے صدف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈاکٹر ثمینہ نامی صارف نے صدف کنول سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 ہے 1921 نہیں ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ پر میم بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔

سو شل میڈیا صا رف انعم  نے اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ صدف عالیشان گاڑی میں ایک ڈیزائنر کے مہنگے جوتے پہن کر شیری (شہروز) کے جوتے ڈھونڈ رہی ہے۔

اریشہ نامی صارف نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صبح اٹھ کر جب میں نے صدف کو ٹرینڈ کرتے دیکھا تو گھبرا گئی کہ اب اس نے کیا کردیا لیکن اس بار یہ اچھی وجہ سے ٹرینڈ کررہی ہے۔ایک صارف نے صدف کے حوالے سے کہا کہ پہلی بار مجھے یہ لڑکی اور اس کا بیان پسند آیا، عورت کا فرض ہے اپنے شوہر کا خیال رکھنا۔

مزیدخبریں