سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ختم 

Jul 31, 2021 | 18:01:PM

 (24نیوز ) سندھ حکومت نے کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران ڈبل سواری پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کرنے اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی ہے، ریسٹورینٹس، بیکری اور دودھ کی دکانوں پر سے بھی پابندی ہٹائی جارہی ہے۔
 قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی، کوئی دکان، ہوٹل، شادی ہال یا ادارہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 30 روز کے لئے سیل کردیا جائے گا۔
 مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ لوگوں کوویکسی نیشن سینٹرز لانے کے لئے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے نو روز لوگ صرف ویکسین لگوانے کے لئے ہی نکلیں۔
 یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں 8اگست تک لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور لاک ڈاون کے دوران پابندیاں سخت کردی گئی تھیں جن میں ڈبل سواری پر پابندی بھی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایشوریا رائے کسے بھائی کہہ کر پکارتی اور راکھی باندھتی ہیں

مزیدخبریں